ان میں سے 25 ٹول کٹ ڈلیا بننے والوں کے لئے تھیں، جبکہ ساتھ کٹ نائی کے پیشے سے وابستہ تھیں۔
بارہ بنکی: 31 صنعت کاروں کو ٹول کٹ تقسیم سرس میلے کے ڈائیس پر محمان خصوصی ریاستی وزیر مملکت محکمہ گنا سریش پاسی نے ان تمام 31 صنعت کاروں کو ان سے وابستہ کٹ تقسیم کی۔ اس موقع پر سریش پاسی نے کٹ حاصل کرنے والے صنعت کاروں کی حوصلہ افضائی کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ چھوٹی صنعت سے جڑے افراد کی ترقی ہو۔ اس کے لئے حکومت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹس اسکیم لے کر آئی ہے۔ جس کے تحت چھوٹی صنعت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وہیں سی ڈی او میدھا روپم نے بتایا کہ کٹ تقسیم کا مقصد چھوٹی صنعت سے جڑے افراد کی حوصلہ افضائی کرنا ہے۔ اس کے ذریعہ ان کے کاروبار کو فروغ ملے گا اور اس سے ان کی زندگی بھی بیہتر ہو سکے گی۔