اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: ٹماٹر کی کاشت متاثر - No transportation

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے متعدد کاروبار کو متاثر کیا ہے۔ ضلع امروہہ کے ٹماٹر کی فصل لگانے والے کسانوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹماٹر کی کاشت متاثر
ٹماٹر کی کاشت متاثر

By

Published : Jun 14, 2020, 8:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں ٹماٹر کے کاشتکاروں کو لاک ڈاؤن کے باعث کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امروہہ ضلع میں تقریبا 200 ہیکٹر میں ٹماٹر کی فصل کھڑی ہے، لیکن ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹماٹر بہت کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی فصل کی لاگت بھی نہیں نکل پا رہی ہے۔

ٹماٹر کی کاشت متاثر

ٹماٹر کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان اپنے ٹماٹر باہر نہیں بھیج سکے جس کی وجہ سے ٹماٹر کھیت میں ہی رہا اور پگھلنے لگا۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فصل کی دیکھ بھال پر بہت پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے قیمت وصول نہیں ہو سکی ہے، جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد کسانوں کا ٹماٹر بیرون ممالک نہیں جا سکا اور نہ ہی منڈیوں میں مکمل طور پر فروخت ہوا۔ ٹماٹر اگانے والے کاشتکاروں سے بات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس بار آمدنی اخراجات سے کہیں کم رہی ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے یہ سارا معاملہ حکومت کو پہنچا دیا ہے اور نقصانات کا اندازہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details