اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس سے بچنا ہے، یونانی جوشاندہ پینا ہے - یونانی دوا

بازار میں ایسی کوئی دوا نہیں ہے جس پر ڈاکٹر دعویٰ کرسکے کہ اس دوا سے کورونا وائرس کے مریضوں کو شفا مل جائے گی لیکن طب یونانی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ کچھ ایسے نسخے ہیں، جو کورونا وائرس پر کارگر ثابت ہو سکتے لیکن یہ دعویٰ نہیں ہے۔

To avoid the corona virus, drink Greek ginger
کورونا وائرس سے بچنا ہے، تو یونانی جوشاندہ پینا ہے

By

Published : Jun 9, 2020, 2:33 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے تکمیل الطب کالج کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جس طرح سے 'کورونا وائرس' پوری دنیا میں پھیلتا جارہا ہے، بہت ہی تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس سے بچنا ہے، تو یونانی جوشاندہ پینا ہے

ڈاکٹر عبدالقوی نے بتایا کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں جو ایڈوائزری ملی ہے اسی کے تحت یونانی کالج نے 'یونانی جوشاندہ' تیار کیا ہے، جسے پینے سے کورونا وائرس کی روک تھام میں کافی مدد ملے گی۔

بات چیت کے دوران ڈاکٹر عبدالقوی نے بتایا کہ 'جوشاندہ کو تیار کرنے میں عناب، سپستاں اور بہدانہ ملایا گیا ہے۔ اس کو پانی میں تب تک پکانا ہے جب یہ آدھا ہو جائے۔ اس کے بعد جوشاندہ کو 20-25 ایم ایل پینا ہے'۔

یونانی جوشاندہ پینے میں کچھ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنا ضروری ہے، صبح جوشاندہ بنا کر اسی وقت پی لیں اور بچے ہوئے کو شام میں پی کر ختم کر دیں۔ اس بات کا خاص رکھیں کہ اسے اگلے دن کسی بھی قیمت پر استعمال نہ کریں۔

ڈاکٹر عبدالقوی نے بتایا کہ جوشاندہ پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ سانس لینے میں دشواری نہیں ہوتی۔ تناؤ سے دوری ہوتی ہے۔ اگر آپ لوگ اس جوشاندہ کو گھر میں ہی تیار کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کریں، بہدانہ 3 گرام، عناب5 دانا، سپستاں 9 دانا۔ اب اسے 250 ایم ایل پانی میں ابالیں، جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان کر صاف برتن میں رکھ لیں اور تھوڑا تھوڑا (20-25 ایم ایل) پی لیں لیکن جوشاندہ کو اگلے دن استعمال نہیں کرنا۔ آپ روزانہ اسے تیار کر کے پی سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چند اور تدابیر ہیں۔

  1. ہلدی پاؤڈر: دودھ یا پانی کے ساتھ ہلدی پاؤڈر ملا کر رات میں پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ بیماری سے بچ سکتے ہیں۔
  2. اشوگندھا: اس کے استعمال سے بھی جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سے آپ کو بچاتا ہے۔
  3. تریاق نزلہ: نزلہ زکام کی علامات ہوں یا وبائی امراض، یہ نسخہ استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے۔ اس دوا کو روزانہ 3 سے 5 گرام استعمال کرنا چاہیے۔
  4. عرق عجیب: کافور، ست پودینہ، ست اجوائن کے نسخے کو رومال یا سوتی کپڑے میں لے کر رکھ لیں اور دن میں تین سے چار بار گہری سانس لے کر اندر کھینچے۔

ڈاکٹر عبدالقوی نے بتایا کہ اگر کسی کو بہت تیز بخار ہو تو اسے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے، اس میں 'عرق عجیب اور یونانی جوشاندہ' کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ تکمیل طب کالج جوشاندہ تیار کرکے لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں راہگیروں کو پلاتے ہیں تاکہ لوگ کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details