اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کی حیدرگڑھ (ریزرو) اسمبلی نشست، جو کبھی سابق وزیراعلیٰ راج ناتھ سنگھ کا انتخابی حلقہ ہوا کرتا تھا۔ یہاں اس بار اسمبلی انتخاب کا مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔ حیدرگڑھ حلقہ سے جیت کے لئے تمام پارٹیوں نے جدوجہد شروع کر دی ہے۔ فل الحال یہاں مقابلہ سہ رخی ہے اور یہاں پارٹی کے امیدوار کو ورما اور سورن سماج کا ووٹ کی جسے ملے گا اس کے کامیاب ہونے کے آثار ہیں Three-way contest for Haidergarh Assembly seat۔
Haidergarh Assembly Constituency: حیدرگڑھ اسمبلی نشست میں سہ رخی مقابلہ - Rajnath Singh Haidergarh
حیدرگڑھ اسمبلی حلقہ سابق وزیر اعلی راج ناتھ سنگھ کا انتخابی حلقہ رہا ہے، یہاں اس مرتبہ اسمبلی انتخاب میں مقابلہ سہ رخی دیکھائی دے رہا ہے۔ اس حلقے میں یادو برادری تقریبا 45 اور 35 ہزار کے قریب مسلم ووٹرس ہیں Haidergarh Assembly constituency۔
Haidergarh Assembly Constituency Barabanki
کانگریس نے خواتین کو ترجیح دینے کے اپنے عمل کے تحت یہاں نرملا چودھری کو امیدوار بنایا ہے، یہاں 1 لاکھ 59 ہزار 417 خواتین ہیں۔ جن کی حمایت کے دعوے کی بنیاد پر کانگریس اپنی فتح کا دعویٰ کر رہی ہے۔
حیدرگڑھ (ریزرو) اسمبلی نشست میں 61000 ورما اور 55 ہزار سورن ووٹرس فیصلہ کن ہیں۔ ان دونوں کی حمایت جس امیداور کو زیادہ حاصل ہوگی اس کا ہی پلہ بھاری ہوگا اور وہ اسمبلی میں پہنچیں گے۔