ریاست اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے نیشنل ہائی وے نمبر 9 پر خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو کار کے مابین زبردست ٹکر کے سبب یہ خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اس کے ساتھ ہی تین پولیس اہلکار سمیت 12 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پولیس ایک فرار جوڑے کو اسمبھلی پولیس تھانہ لے جا رہی تھی تبھی اسی وقت این ایچ 9 پر اسمبھلی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں شوگر مل گیٹ کے قریب تیز رفتار بولیرو اور ماروتی سوزوکی آر ٹیکا آپس میں ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی افراد کو میرٹھ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔