بتایا جاتا ہے کہ خیرآباد علاقے میں بنگلہ دیش سے آئے جماعت کے سات اراکین میں سب سے پہلے کورونا کی تشخیص کی گئی تھی ساتھ ہی اس کے ایک ساتھی کو بھی کورونا مثبت پایا گیا تھا، اور ضلع میں سب سے پہلے انہیں افراد کو کورونا مریض کے طور پر شناخت کیا گیا تھا، اس کے بعد ان کے رابطے میں آئے افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تو زیادہ تر افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔
اس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کو خیر آباد کے کوڈ ایل ون اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کے اہل خانہ کو قرنطین سنٹر منتقل کردیا گیا۔