اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہردوئی: کار حادثے میں تین افراد ہلاک - اترپردیش کے ضلع ہردوئی

تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے ٹرک کو زوردار ٹکر مار دی جس سے کار کے پرخچے اڑ گئے اور کار میں سوار تین افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک اور دیگر پانچ لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

Hardoi
Hardoi

By

Published : Dec 8, 2020, 9:26 AM IST

اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے شاہ آباد کوتوالی علاقے میں ہوئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ یہ سبھی لوگ شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔

یہ اطلاع آج یہاں پولیس کے ذرائع نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہجہان پور ضلع کے کٹرا بازار سہما پور کے رہنے والے آٹھ افراد لکھنؤ کے ملیح آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ شادی کے بعد پیر کی رات تقریباً 12 بجے یہ لوگ شاہجہان پور واپس جارہے تھے۔ اسی دوران شاہ آباد کوتوالی علاقے کے ہردوئی - شاہجہان پور روڈ پر ادھرنپور گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ یہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑگئے اور دیویندر، سنیل اور اکھلیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں کار ڈرائیور بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کار میں پھنسے زخمی آشیش، دنیش، شیوم آکاش اور چھوٹے لال کو باہر نکالا اور اسپتال بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details