اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریلوے لائن سے تین لاشیں برآمد - سے بستی سے غازی آباد

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا کے منکپور کوتوالی ریلوے لائن علاقے سے تین لاشیں ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ریلوے لائن سے تین لاشیں برآمد

By

Published : Nov 2, 2019, 6:58 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 8:51 PM IST

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد بستی سے غازی آباد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت انیل، ریتا اور راج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ انیل اور ریتا کے بارے میں یہ بتایا گیا کہ یہ دنوں رشتہ ازدواج سے منسلک تھے۔ انیل اور ریتا کا تعلق بلند شہر سے ہے، جبکہ راج کمار کا تعلق شاہجہاں پور سے بتایا جارہا ہے۔

ریلوے لائن سے تین لاشیں برآمد

ہلاک ہونے والے افراد کے زیب سے بستی سے غازی آباد کا جنرل ریلوے ٹکٹ ملنے سے یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ' ڈاکوؤں ٹرین میں لوٹ پات کرکے انہیں ٹرین سے باہر پھینک دیا ہے'۔

اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مزید تفتیش کی کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 8:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details