اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی المناک موت - ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی المناک موت

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سرسا تھانہ علاقے کے مدھیہ مجرا پچکارا گاؤں کے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے ڈوب کر ہلاک ہونے سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 12, 2019, 10:25 PM IST

دراصل پچکارا گاؤں سے تعلق رکھنے والے رادھے شیام کے 14 سالہ بیٹے انوج 9 سالہ کنہیا اور 10 سالہ چچازاد بھائی گوپی کے ساتھ گاؤں کے باہر جانوروں کو چارہ کھلانے لے گیے تھے، جہاں ایک اینٹ کے بٹھے کے قریبی تالاب میں ایک بچے نہانے لگے اس دوران پہلا بچہ جب ڈوب نے لگا تو اسے بچانے کے لیے دوسرا بچہ کیا پھر یک بعد تینوں بچے ڈوب گئے۔

ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی المناک موت

تالاب کے پاس کھیل رہی لڑکی نے گاؤں والوں کو ان بچوں کے ڈوبنے کی خبردی جس کے بعد اہل خانہ اور گاؤں والوں نے موقع پر پہنچ کر تینوں بچوں کو تالاب سے باہر نکالا، جہاں دو بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ گوپی نامی بچے کو ضلع ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ان کی بھی موت ہوگئی۔

ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی موت سے اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details