ذرائع کے مطابق تھانہ مانکپور ایس ایچ او اور سرویلنس انچارج ایس آئی برندہ بن رائے چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر گزشتہ شب لالہ بازار سے ایل پی جی گیس کی غیرقانونی تجارت میں ملوث سوربھ شکلا و اس کے والد برج راج شکلا اور موہت شکلا کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 51 گیس سلنڈر اور 523 گیس پاس بک برآمد کی ہیں۔
ایل پی جی گیس کی غیرقانونی تجارت، تین ملزم گرفتار - لالہ بازار سے ایل پی جی گیس کی ناجائز تجارت
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ مانکپور پولیس و سرویلنس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کے تحت لالہ بازار سے ایل پی جی گیس کی غیرقانونی تجارت میں ملوث باپ بیٹے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 51 گیس سلنڈر اور 523 پاس بک برآمد کیے ہیں۔

ایل پی جی گیس کی ناجائز تجارت، تین ملزم گرفتار
پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے سنگین دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔
(یو این آئی)