لکھنؤ: اترپردیش میں یوگی آدیتہ ناتھ کے دوبارہ وزیر اعلی بننے کے بعد سے ہی ریاست میں ہندو شدت پسند تنظیموں کی طرف سے لگاتار مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی جاری ہے۔ صوبے کے سیتا پور ضلع کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں بھگوا کپڑوں میں ملبوس ایک نوجوان نفرت انگیز تقریر کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ نوجوان مسلم خواتین کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے بارے میں اشتعال انگیز تقریریں کرنے اور خواتین کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دیتا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پھیلنے لگا ہے۔ وائرل ویڈیو سیتا پور کے خیرآباد کا بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ویڈیو کی جانچ کے بعد کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے Threatening Rape Video Viral on Social Media۔
وائرل ویڈیو میں، سیتا پور ضلع، خیرآباد میں ایک مسجد کے باہر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ایک زعفرانی لباس میں ملبوس نوجوان ایک مسلم مزار کے بارے میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ وہ مسلم خواتین کو اغوا کرنے اور ان کی عصمت دری کرنے کی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں کار میں بیٹھے مبینہ مہنت کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مسلمان علاقے میں لڑکی کو ہراساں کرتا ہے۔ تو وہ مسلم خواتین کو اغوا کر کے سرعام ان کی عصمت دری کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی بھیڑ جئے شری رام کے نعرے لگا کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔