کورونا وائرس سے دارالحکومت لکھنؤ میں خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی دو لوگوں کی موت ہوئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ خاتون شہر کے عالم باغ کی رہنے والی تھی۔ کئی دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی، جس کے بعد کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں وہ زیر علاج رہیں۔
لکھنؤ میں کورونا وائرس سے تیسری موت - کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس سے تیسری موت ہو گئی ہے۔ عالم باغ کی رہنے والی خاتون بیماری کے چلتے ہسپتال میں زیر علاج رہیں لیکن موت کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
لکھنؤ میں کورونا وائرس سے تیسری موت
علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ان کی کورونا جانچ کروائی گئی، جس میں رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ لکھنؤ سی ایم او نے بتایا کہ خاتون کی علاج کے دوران جن ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف کے ساتھ رابطہ رہا، ان سب کی بھی کورونا جاچ کروائی جائے گی۔حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم نہیں ہو رہا ہے بلکہ اس کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔