واضح ہو کہ رام مندر ٹرسٹ کے مبینہ گھپلے پر سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس نے بھی زوردار احتجاج کیا۔
بارہ بنکی: رام مندر ٹرسٹ گھپلے کے خلاف کانگریس کا احتجاج، عدالتی جانچ کا مطالبہ
رام مندر ٹرسٹ میں مبینہ گھپلے کے خلاف ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھی کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔ کانگریس کارکنان کا مطالبہ ہے کہ رام مندر ٹرسٹ پر لگ رہے گھپلے کے الزام کی جوڈیشل جانچ کرائی جائے۔ اس کے علاوہ رام مندر کی تعمیر کے لئے آئی تمام رقم کا رکارڈ عام کیا جائے۔
بارہ بنکی میں کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے جم کر نعرے بازی کی اور رام مندر ٹرسٹ کے مبینہ گھپلے کی جوڈشیل جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ دینے والوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے. ان کے عقیدے کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے. اسلئے یہ ضروری ہے کہ ٹرسٹ کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات کسی جج کی نگرانی میں کی جائے. کانگریس کارکنان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے آئی چندے کی رقم کا رکارڈ بھی عام کیا جائے.