لکھنئو: اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 کے پہلے مرحلے کی وؤٹنگ آج جاری ہے لیکن انتخاب سے قبل سماجوادی پارٹی کے کارکن کی طرف سے مسلم خاتون کے اوپر پوسٹر چسپاں کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔
لکھنئو مغربی سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ارمان خان کے ساتھیوں نے تشہیری مہم کے دوران برقعہ پہنی ایک خاتون کے پشت پر امیدوار کا پوسٹر چسپاں کر دیا SP Leader Pasted Sticker on Muslim women in Lucknow، جس پر بی جے پی رہنما انو راگ ٹھاکر نے وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں سے سوال کیا۔ BJP Leader Anurag Thakur ۔