ملک کے دیگر خطوں سمیت رامپور میں بھی کورونا پازیٹیو مریضوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی نوٹ کیا جا رہا ہے،جس سے صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔
رامپور: 152 نئے مریضوں کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد 747 - رامپور مین کورونا کی باعث تشویش صورتحال
ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں 24 گھنٹوں کے دوران آئی جانچ رپورٹ میں 152 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ نئے متاثرین کے بعد ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی کل تعداد 747 ہو گئی ہے۔
ضلع رامپور میں 24 گھنٹوں کے دوران آئی جانچ رپورٹ میں 152 لوگ کورونا سے متاثر
رامپور: 152 نئے مریضوں کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد 747
جن میں 37 لوگوں کی اینٹیجن جانچ رپورٹ میں پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 25 پرائیویٹ لیب کی جانچ رپورٹ میں پازیٹیو تصدیق کئے گئے اور ایک پازیٹیو ٹرونیٹ جانچ میں پائےگئے۔اس طرح ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 747 ہو گئی ہے۔ جبکہ 92 لوگ شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو 1 ہزار 62 سیمپل جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ جن میں 37 افراد پازیٹیو ہیں۔ جبکہ 1025 نگیٹیو رہے۔اس طرح ضلع میں 152 نئے پازیٹیو مریضوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 747 ہو گئی ہے۔