جونپور: سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کے صدر اکھلیش یادو منگل سے جونپور میں پارٹی کی وجے رتھ یاترا Samajwadi Vijay Rath Yatra کے چھٹے مرحلے کی قیادت کریں گے۔
سماجوادی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، اکھلیش یادو دو دن تک جونپور کے تمام اسمبلی حلقوں کےدورے پر ہوں گے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو Akhilesh Yaedav منگل کو صبح 11 بجے جونپور پہنچیں گے۔
جونپور ضلع میں چھ مقامات پر ان کے جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر ان کے استقبالیہ پروگرام بھی ہیں۔
اکھلیش منگل کو صبح 11:00 بجے ظفرآباد اسمبلی Akhilesh Yadav in Zafar Abad Assembly کے دھرم پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جون پور صدر اسمبلی حلقہ کے قطب پور چوراہے پر دوپہر 12:00 بجے ان کی جلسہ عام کی تجویز ہے۔ اس کے بعد دوپہر 1:00 بجے اکھلیش گلال پور میں واقع ملہنی بازار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔