اردو

urdu

By

Published : Sep 10, 2019, 8:27 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:13 AM IST

ETV Bharat / city

لکھنؤ: نویں محرم کو جلوس کا انعقاد

ماہ محرم شیعہ مسلمانوں کے لیے کافی زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس مہینے میں امام حسین کی شہادت کومختلف تقریبات کے ذریعہ یاد کیا جاتا ہے۔

امام حسین کی یاد میں ماتم


اترپردیس کے دارالحکومت لکھنؤ شیعہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے یہاں پر محرم الحرام میں ملک کے دوسرے علاقوں کے بنسبت مختلف تقریبات کے ذریعہ امام حسین کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے۔

جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شامل رہے، جن میں چھوٹے بڑے بچوں کے علاوہ خواتین بھی شامل رہیں۔

لکھنؤ: نویں محرم کو جلوس کا انعقاد

جلوس میں شامل نوجوانوں نے یاحسین یاعباس کی صدائیں بلند کیں اور غم حسین میں ماتم کے ساتھ ہی سینہ کوبی کی اور نواسہ رسول کو نذرانئہ عقیدت پیش کیا۔

جلوس میں کوئی افراتفری نہ ہو اس کے لیے پولیس محکمہ پوری طرح سے مستعد نظر آیا۔

واضح رہے کی ماہ محرم میں غم حسین کی یاد میں جلوس نکالا جاتا ہے جوکہ نویں محرم کوناظم صاحب امام باڑے سے تالکٹورہ کربلا تک جاری رہتا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details