اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملزمین کو عبرت ناک سزا دی جائے - ملزمین کو عوام کے سپرد کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور قتل پر ناگرک ایکتا پارٹی نے موم بتی جلوس نکال کر ملزمین کو عوام کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ناگرک ایکتا پارٹی کے قومی صدر شمیم خان
ناگرک ایکتا پارٹی کے قومی صدر شمیم خان

By

Published : Dec 3, 2019, 1:44 AM IST

حیدرآباد میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر پرینکا کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور قتل کے بعد پورے ملک میں سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں۔

ناگرک ایکتا پارٹی نے موم بتی جلوس نکالا
لکھنؤ کے جی پی او پارک میں ناگرک ایکتا پارٹی کے قومی صدر شمیم خان کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے موم بتی جلوس نکال کر ڈاکٹر پرینکا کے لیے انصاف کی آواز بلند کیا گیا۔پارٹی کے صدر شمیم خان نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملزمین کو عوام کے حوالے کردے اور عوام ایسے درندوں کا انصاف خود کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے اندر قانون کا ڈر اور خوف نہیں رہا لہذا عوام ہی ان کا انصاف کرے گی۔مسٹر شمیم خان نے کہا کہ پورا ملک رو رہا ہے، سماج کے سبھی لوگ اس واردات کے بعد غم وغصے میں ہیں، ایسے درندوں کو ہم خود ہی سزا دیں گے تاکہ وہ دوسروں کے لیے ایک مثال اور نظیر بن جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details