اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مودی حکومت کسانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے' - مودی حکومت

بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما حاجی فرید محفوظ قدوائی نے زرعی قوانین کے خلاف ملک کی مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی اور حکومت کو کسان مخالف بتا یا۔

'مودی حکومت کسانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے'
'مودی حکومت کسانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے''مودی حکومت کسانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے'

By

Published : Dec 28, 2020, 10:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سابق ریاستی وزیر اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما حاجی فرید محفوظ قدوائی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ فرید محفوظ قدوائی نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ' مرکزی حکومت نے اڈانی، امبانی کے سامنے ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔ ریل، ہوائی جہاز، بی ایس این ایل، ایل آئی سی سمیت ملک کے متعدد عوامی ادارے سرمایاکاروں کو سپرد کرکے اب کسانو کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔


ان خیالات کا اظہار فریدمحفوظ قدوائی نے دوشنبے کو بشنوپور قصبے میں منعقد کسان چوپال سنواد پروگرام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ' سماجوادی پارٹی کسانوں کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہونے دے گی اور وہ اس کے لئے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ' آج ملک کا کسان بدحالی سے دوچار ہے۔بی جے پی حکومت کسانوں کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کر رہی ہے۔بی جے پی کی نجکاری کی پالیسی کسانوں کو کہیں کا نہیں رکھے گی۔ اسلئے کسان مزدور اور اقلیت اس حکومت کو اکھاڑ پھیکنے کا عزم لیں۔

مزید پڑھیں:میرٹھ میں گئو کشی کے الزام میں تین افراد گرفتار


پارٹی کی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' سماجوادی پارٹی کی کتنی اور کرنی میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اقتدار مین رہتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے صدر نی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details