نئی دہلی: سپریم کورٹ لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف دائر عرضی پراب بدھ کے روزسماعت کرے گا۔
چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بینچ نے منگل کے روز اس معاملے کو 16 مارچ کے لیے لسٹڈ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل لیو پٹیشن پر کل سماعت کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے 11 مارچ کو کہا تھا کہ عرضی کی سماعت 15 مارچ کو مناسب بینچ کے روبرو کی جائے گی، لیکن اس معاملے سے متعلق دیگر عرضیوں پر شنوائی کر چکی بینچ میں شامل جسٹس سوریہ کانت آج موجود نہیں تھے۔