اردو

urdu

ETV Bharat / city

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کا اقتدار میں حصے داری کا مطالبہ

اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مسلم محاذ کے صدر وسیم راعین نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کا صرف ووٹ لینا جانتی ہے، ان کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ کرنا نہیں چاہتی، ایسے میں ووٹ ہمارا اور راج تمہارا اب نہیں چلے گا۔

The All India Muslim Mahaz said, "Vote, our rule will not be yours."
The All India Muslim Mahaz said, "Vote, our rule will not be yours."

By

Published : Oct 16, 2021, 10:56 AM IST

بارہ بنکی: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات نزدیک آتے دیکھ حصہ داری کا مطالبہ تیز ہو گیا ہے، اسی سمت میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نے سیکولر پارٹیز کے خلاف محاذ کھول دیا ہے، پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے بارہ بنکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکولر پارٹیز سے دو ٹوک کہا ہے کہ ووٹ ہمارا، راج تمہارا نہیں چلے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت سے پسماندہ مسلمان کو، حصہ داری دینے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ بی جے پی کو ان پارٹیز کے مقابلے بہتر مان رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیے
قابل ذکر ہے کہ سابق راجیہ سبھا رکن علی انور کی قیادت میں چلنے والے آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ لمبے وقفے سے پسماندہ مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کر رہا ہے۔ آرٹیکل 341 میں مسلمانوں کے ریزرویشن پر عائد پابندی کے لئے وہ لمبے وقفے سے متحرک ہے۔ محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پسماندہ مسلمان کو حکومت میں حصہداری دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ مسلمانوں کا سب سے زیادہ فائدہ سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی نے اٹھایا ہے، لیکن انہوں نے پسماندہ مسلمانوں کو کبھی حصہداری نہیں دی، کانگریس نے بھی یہی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بارہ بنکی: لکھیم پور تشدد میں ہلاک کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے 2012 کے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 18 فیصدی ریزرویشن دینے کا اعلان کیا لیکن حکومت بننے کے بعد کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے مسلمانوں کو صرف دھوکا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجیب کی برآمدگی کب ہوگی؟ گمشدگی کے پانچ سال مکمل

بی جے پی جموں و کشمیر کے مزید حصے کرنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی


یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آپ بی جے پی کو دیگر سیکولر پارٹیز سے بہتر مان رہے ہیں، وسیم راعین نے کہا کہ دیکھئے سب کو تو دیکھا جا چکا ہے لیکن کسی نے پسماندہ مسلمانوں کے بارے میں نہیں سوچا۔ اس لئے ووٹ ہمارا، راج تمہارا یہ اب نہیں چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details