گزشتہ کچھ ہفتوں سے ضلع میں کسانوں کو یوریا کھاد کی مزید قلت ہو رہی تھی. حکومتی یوریا کھاد متعدد روز چکر لگانے کے بعد ہی دستیاب ہو رہی تھی۔ ای ٹی وی بھارت نے بھی اس مسئلے پر خبر شائع کی تھی. اب اس اہم مسئلے پر محکمہ زراعت اور انتظامیہ مستعد ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے۔
بارہ بنکی : یوریا کھاد کی دستیابی کے لئے انتظامیہ کمر بستہ - Department of Agriculture and Administration diligent
کسانوں تک یوریا کھاد کی دستیابی آسانی سے ہو سکے اس کے لیے ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کا ضلع انتظامیہ مستعد ہو گیا ہے۔ یوریا کھاد کی جمع خوری کرنے والوں کے خلاف چھاپے ماری کی کارروائی کی جا رہی ہے، ساتھ ہی یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کہیں بھی کوئی قلت نہیں ہے۔
بارہ بنکی : یوریا کھاد کی دستیابی کے لئے انتظامیہ کمر بستہ
انہوں نے کہا کہ اب تک وہ طئے شدہ ہدف سے زیادہ کھاد فروخت کر چکے ہیں اور ابھی متعدد دفع یوریا کھاد کا زخیرہ آنا باقی ہے۔ کھاد کی دکانوں پر لگنے والی بھیڑ کی وجہ ہفتہ وار دو روزہ لاک ڈاؤن کے دوران غلط فہمی میں دکانوں کا بند ہونا اور کچھ تعاون کی کمی کو مان رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے یوریا کھاد کی جمع خوری بھی تیز ہو گئی ہے، جس کے خلاف چھاپے ماری تیز کر دی گئی ہے۔