ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا کو آن لائن کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔
جس کی وجہ سے ایسے لوگوں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہے جن کے پاس اینڈرائیڈ فون نہیں ہے تاکہ ان طلبا کو خط و کتابت کے ذریعہ نصاب مہیا کرایا جاسکے۔
ضلع کے ایک لاکھ 37 ہزار طلباء میں سے 90 ہزار طلباء کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ آن لائن تعلیم دی جارہی ہے لیکن بہت سارے طلبا ایسے بھی ہیں جن کے گھروں میں اینڈرائڈ فون نہیں ہے۔
نوڈل افسران ان طلباء کو بھی تعلیم دلانے کے لیے سروے کر رہے ہیں۔ سروے کے بعد تعلیمی مضمون تمام طلباء کے گھر خط و کتابت کے ذریعے بھیجا جائے گا تاکہ تعلیمی میدان میں کوئی بھی طالب علم پسماندہ نہ ہو اور سبھی تعلیم حاصل کرسکیں۔
ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر نے بتایا کہ ضلع میں ایک لاکھ 37 ہزار بچے داخل ہیں جن میں سے 90 ہزار سے زیادہ بچے آن لائن تعلیم سے منسلک ہوچکے ہیں مزید بچوں کو آن لائن تعلیم سے جوڑا گیا ہے۔
خط و کتابت کے ذریعے ٹیکسٹ میٹریل ان لوگوں کے لیے بھی فراہم کرایا جائے گا جن کے پاس اینڈرائڈ فون نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔