ریاست اترپردیش میں 276 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جن میں 90 سے زائد افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔
دارالحکومت لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج میں 27 جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی میڈیکل رپورٹ منفی آنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی لیکن لکھنؤ کے صدر بازار کے قصائی باڑہ مسجد میں 12 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، یہ لوگ چار مارچ کو شہر آئے تھے جن پر وزیراعلی کے سخت ہدایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سبھی لوگوں پر کینٹ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
معلوم رہے کہ صدر بازار کینٹ علاقے سے لگا ہوا ہے لہذا وہاں 48 گھنٹے کے لیے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کینٹ میں صرف ڈاکٹر اور صفائی ملازمین ہی جاسکتے ہیں باہری لوگوں کی آمد و رفت مکمل طور سے بند ہے۔
حالات کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ میں 141 کورنٹین اور 22 شلٹر ہوم تیار کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے بآسانی مقابلہ کیا جا سکے۔