ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے ہیڈکوارٹر سے مہاجر مزدوروں کو لے کر سلطان پور جا رہی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں دس مزدور زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شب جونپور ڈیپو کی بس 46مہاجر مزدوروں کو لے کر سلطان پور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ راستے میں بدلاپور سے پانچ کلومیٹر مغربی کھجرن گاؤں کے نزدیک بس بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی جس میں دس مزدور زخمی ہو گئے۔