اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہردوئی بار ایسوسی ایشن انتخاب: سینیئر وکلاء سے خصوصی گفتگو - ہردوئی میں بار ایسوسی ایشن انتخاب

ضلع ہردوئی میں بار ایسوسی ایشن انتخاب میں ذات پات پر مبنی سیاست کے تعلق سے متعدد سینیئر وکلاء سے خصوصی گفتگو کے دوران کچھ وکلاء نے انتخاب میں ذات پات کی سیاست کو اہم قرار دیا تو کچھ نے اس کی تردید کی، لیکن تمام وکلاء نے اس بات پر متفق رہے کہ بار ایسوسی ایشن انتخاب میں تمام وکلاء کو وکیل کی حیثیت سے ہی انتخاب لڑنا چاہیے۔

talks with senior lawyers in view of hardoi bar association election
ہردوئی بار ایسوسی ایشن انتخاب: سینیئر وکلاء سے خصوصی گفتگو

By

Published : Dec 24, 2020, 4:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں بار ایسوسی ایشن انتخاب کے تعلق سے تمام وکلاء اپنی اپنی جدوجہد میں مصروف ہیں، لیکن اس انتخاب میں ذات پات پر مبنی سیاست صاف طور سے ظاہر ہورہی ہے۔

ہردوئی بار ایسوسی ایشن انتخاب: سینیئر وکلاء سے خصوصی گفتگو

بار ایسوسی ایشن انتخاب کے موقع پر کچھ سینیئر وکلاء نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب ذات پات اور دھن دولت کی بنیاد پر ہوتا ہے اور جس کے پاس زیادہ دولت ہوتی ہے وہی کامیاب ہوتا ہے اور کم دولت والا شخص پیچھے رہ جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دولت کے ساتھ ساتھ اس انتخاب میں ذات پات کا بھی بہت اہم کردار رہتا ہے، لیکن کچھ وکلاء نے اس بات کی تردید بھی کی ہے، لیکن تمام وکلاء ایس بات پر متفق تھے کہ بار ایسوسی ایشن انتخاب میں تمام وکلاء کو وکیل کی حیثیت سے ہی انتخاب لڑنا چاہیے۔

پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں جہاں رائے دہندگان کو ذات پات سے بالاتر ہوکر اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جبکہ اس کے برعکس اس بار الیکشن میں جس میں کہ امیداور قانون کے ماہر ہوتے ہیں اور رائے دہندگان بھی قانون اور آئین کی معلومات رکھتے ہیں، باوجود اس کے ہردوئی بار ایسوسی ایشن انتخاب میں وکلاء ذات پات جیسی لڑائی میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details