ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں اپنے ہی کالج کی قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری اور جنسی ہراسانی کے الزام میں جیل میں قید سابق وزیر سوامی چنمیا نند کو 5 فروری کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
سوامی کی ضمانت کی عرضی دو دن قبل ہی الہ آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی تھی اور کاغذی کاروائی کے بعد آج انہیں جیل سے رہائی مل گئی۔
جیل سے رہائی کے بعد سوامی کے حامیوں نے ان کو پھول دے کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی جیش پرساد بھی موجود رہے۔
مزید پڑھیں: ’نیاس‘ کے اعلان کا دہلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں: جاویڈکر
قابل ذکر ہے کہ سوامی چنمیانند پر 'قانون' کی طالبہ کی جانب سے عصمت دری اور جنسی ہراسانی کے الزام لگائے جانے کے بعد 20 ستمبر سے جیل میں بند تھے۔اس ضمن میں دو دن قبل ہی چنمیانند کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔
چنمیانند پر اپنے ہی کالج کے قانون کی طالبہ پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔