اردو

urdu

ETV Bharat / city

معطل ڈی آئی جی اروند سین بھگوڑا قرار - ای ٹی وی بھارت خبر

مویشی پروری گھپلے میں فرار چل رہے معطل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) اروند سین کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کے خصوصی جج نے 'بھگوڑا'قرار دے دیا ہے اور ان کے گھر قرقی کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

Suspended DIG Arvind Sen declared fugitive
معطل ڈی آئی جی اروند سین بھگوڑا قرار

By

Published : Dec 25, 2020, 4:07 PM IST

مہوبہ کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) منی لال پاٹیدار کو بھگوڑا قرار دے کر ان کے خلاف لوک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکیں۔خصوصی جج سندیپ گپتا نے مویشی پروری گھپلے کے ایک دیگر ملزم امت مشرا کے خلاف بھی ایسا ہی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے معاملے میں ملزم سپاہی دلبہار یادو کی آواز کا نمونہ لینے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ سپاہی اگر اپنی مرضی سے آواز کا نمونہ دیتا ہے تو اسے ریکارڈ کیا جائے۔

اس معاملے کی جانچ کررہی اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شویتا شریواستو نے گذشتہ 16دسمبر کو خصوصی جج کی عدالت میں دو الگ الگ عرضیاں داخل کی تھیں جس میں سین اور امتر مشرا کے خلاف بھگوڑا قرار دئیے جانے کا حکم جاری کرنے اور سپاہی کی آواز کا نمونہ لینے کی اپیل کی تھی۔ جانچ افسر نے کہا تھا کہ دونوں کو گرفتار کرنے کے لئے کئی بار چھاپہ مار کی گئی لیکن وہ پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔لہذا دونوں کی ملکیت کرکی کرنا نہایت ضروری ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details