اردو

urdu

ETV Bharat / city

گراؤنڈ رپورٹ: بابری مسجد کےعوض سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ اراضی ملے گی - بابری مسجد کے عوض سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ اراضی ملے گی

وزیراعظم نریندرمودی نے پارلیمان میں سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ اراضی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ زمین ایودھیا ضلعی صدر دفتر سے تقریبا 17 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

بابری مسجد کےعوض سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ اراضی ملے گی
بابری مسجد کےعوض سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ اراضی ملے گی

By

Published : Feb 5, 2020, 6:22 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:17 AM IST

رام مندر تعمیراتی ٹرسٹ کے قیام کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے مسجد کے لئے زمین کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سنی وقف بورڈ کے لئے طے کردیا ہے۔

یہ زمین ایودھیا ضلعی صدر دفاتر سے تقریبا 17 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ اراضی قومی شاہراہ 28 سے منسلک ہے۔

بابری مسجد کےعوض سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ اراضی ملے گی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سوہاوال تحصیل کے دھنی پور گرام سبھا کے پردھان راکیش کمار یادو نے بتایا کہ 'سنی وقف بورڈ کو مسجد کے لئے زمین ملنے سے گاؤں بھی ترقی کرے گا۔ یہاں مذہبی مقامات کی وجہ سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے'۔

مزید پڑھیں:مسجد کے لیےزمین ایودھیا سے 18 کلو میٹر دور دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ مسجد کے لئے سنی وقف بورڈ کو دی گئی زمین ایودھیا کے دھنی پور گرام سبھا میں ہے۔ جو سرکاری فارم ہاؤس کی اراضی بتائی جارہی ہے۔

اس کا رقبہ تقریبا 25 ایکڑ ہے۔ اس وقت اس زمین پر کھیتی باڑی کا کام محکمہ زراعت کرتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی محکمہ ریونیو عہدیدار حکم نہ ملنے کی وجہ سے کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایودھیا کے دھنی پور گرام سبھا کی یہ زمین سنی وقف بورڈ کو دی جارہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details