اردو

urdu

ETV Bharat / city

زفر احمد فاروقی کا چئیرمین بننا طے - پرچہ نامزدگی داخل

الہ آباد ہائی کورٹ نے یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ میں نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ وقف بورڈ کے انتخابی عمل کا آغاز پہلے ہی ہو گیا تھا۔ آج امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

suni waqf bord: Zafar Ahmad Farooqi is set to become chairman
suni waqf bord: Zafar Ahmad Farooqi is set to become chairman

By

Published : Mar 4, 2021, 8:19 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ذرائع کے مطابق بورڈ کے سابق چیئرمین زفر احمد فاروقی کا چئیرمین بننا طے ہے۔ یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ میں کل 8 عہدوں کے لیے الیکشن ہونا ہے۔ ان میں دو رکن پارلیمینٹ ممبران، دو اسمبلی ممبران، دو بار کونسل اور دو متولی کے ممبران شامل ہیں۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد کئےجائیں گے۔ اس طرح کل 11 ممبران مل کر چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

"ای ٹی وی بھارت معتبر ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کوٹے سے مرادآباد سیٹ سے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن اور امروہہ سے رکن پارلیمان کنور دانش علی کا بورڈ میں ممبر بننا یقینی ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ کے سابق چیئرمین زفر احمد فاروقی ایک بار پھر سے سنی سینٹرل وقف بورڈ میں چیئرمین کے عہدے پر ہوں گے۔"

اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری بی ایل مینا نے 10 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا، جس کے مطابق 11 فروری سے 24 فروری تک ووٹر لسٹ تیار کی گئی ہے، جبکہ 25 فروری 2021 کو ووٹر لسٹ نوٹس بورڈ پر شائع کر دی گئی تھی اور آج 4 مارچ کو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جبکہ نام واپسی کی تاریخ 5 اپریل ہے۔'


قابل ذکر ہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی لمبے عرصے سے وقف بورڈ میں چئیر مین تھے۔ مایاوتی حکومت میں چئیر مین ہونے والے زفر احمد فاروقی اکھیلیش یادو حکومت میں بھی اپنے عہدے پر فائز تھے اور اب بی جے پی حکومت میں بھی انہیں دو بار ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔ پوری امید ہے کہ ایک بار پھر سے زفر احمد فاروقی سنی سینٹرل وقف بورڈ میں چیئرمین کے عہدے پر فائز ہو جائں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details