اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامپور میں ضلع صدر سمیت پانچ کو سمن - summon against former mla in rampur

رامپور میں اسپیشل جج نے سابق رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت پانچ لوگوں کو سمن جاری کیا ہے۔

رامپور میں ضلع صدر سمیت پانچ کو سمن
رامپور میں ضلع صدر سمیت پانچ کو سمن

By

Published : Oct 20, 2020, 11:48 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں اسپیشل جج ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے ڈیڑھ برس قبل جوہر یونیورسٹی کے گیٹ پر مظاہرہ کرنے کے معاملے میں سابق رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت پانچ لوگوں کو سمن جاری کرتے ہوئے 28 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

رامپور میں سماجوادی پارٹی سے وابستہ کارکنان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اور ضلع صدر سمیت پانچ لوگوں کو سمن جاری کرتے ہوئے 28 اکتوبر کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔

رامپور میں ضلع صدر سمیت پانچ کو سمن

واضح رہے کہ تھانہ عظیم نگر میں 15 جولائی سنہ 2019 کو داروغہ وشو بندھو نے دفعہ 153، 149، 147 اور 353 کے تحت سابق رکن اسمبلی وجے سنگھ، سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر اکھلیش کمار، سابق ضلع صدر اومیندر سنگھ چوہان اور ضیاء احمد صدیقی سمیت پانچ لوگوں کو سمن جاری کرتے ہوئے 28 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں 15 لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا، جبکہ پولیس اس سلسلہ میں چارج شیٹ داخل کرچکی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ عدالت اس معاملے میں کیا فیصلہ سناتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details