معاملہ اترپردیش کے سلطانپورمیں قائم کملا نہرو فزیکل اینڈ سوشل انسٹی ٹیوٹ کا ہے، جہاں 115 مسافروں فریدی پور کیمپس میں قرنطین کیا گیا ہے۔
موصول اطلاعات کے مطابق یہ سبھی انتظامیہ کی نگرانی میں تھے، اور ان سبھی کے لیے کھانے پینے اور رہائش کے مکمل انتظامات کیے گئے تھے، لیکن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ان میں سے 26 مسافر چادر کی رسی بنا کر بالائی منزل سے نیچے آئے اور یہاں سے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہیں ضلع مجسٹریٹ سی اندومتی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوہری موقعے پر پہنچے اور چند ہی گھنٹوں میں چار افراد کوپکڑ لیا، باقی ماندہ 22 افراد کو بھی پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر مختلف مقامات سے حراست میں لے لیا۔