اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھیتوں میں پانی رکنے سے گنے کی فصل برباد - ضلع مئو میں گنے کے کاشتکار

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں گنے کے کاشتکار پیداوار میں خسارے کی وجہ سے کافی زیادہ پریشان ہیں اور انکی امداد کے لیے محکمہ گنا کی جانب سے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا جارہا ہے۔

کھیتوں میں پانی رکنے سے گنے کی فصل برباد

By

Published : Oct 17, 2019, 8:39 PM IST

مشرقی اترپردیش میں کثیر پیمانے پر کی جانے والی گنے کی کاشت اس مرتبہ کافی خسارے میں ہے.

گنے کی اچھی کھیتی کے سبب مئو ضلع میں شوگر مل بھی قائم کی گئی ہے لیکن اس بار ہوئی بھاری بارش نے کاشتکاروں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے. اچھی فصل کی امید لگائے کاشتکار کافی مایوس ہیں۔

کھیتوں میں پانی رکنے سے گنے کی فصل برباد

بھاری بارش کے بعد تقریباً بیس روز سے کھیتوں میں جمع پانی اب گنے کی فصل برباد کر رہا ہے.

پانی کھیتوں میں سڑ جانے سے گنے کی جڑیں کمزور ہو گئی ہیں، گنے کے پودے گر رہے ہیں اور کاشتکار کسی طرح ان پودوں کو آپس میں باندھ کر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کاشتکاروں کو اس بات کی بھی سخت شکایت ہے کہ فصل برباد ہونے کے باوجود کوئی سرکاری عملہ مدد کو نہیں آیا۔

ایک برس میں تیار ہونے والی گنے کی فصل میں لاگت بھی کافی زیادہ آتی ہے ایسی صورت میں کاشتکاروں کو نقصان بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details