اردو

urdu

ETV Bharat / city

نقلی شراب سے ہلاکت کے خلاف زبردست احتجاج - کیسری دیوی

اترپردیش کے ضلع مئو میں نقلی شراب کے خلاف مقامی باشندوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں کئی ایسی خواتین بھی شامل رہیں جنہوں نے اپنے اہل خانہ کو کھو دیا ہے۔

اترپردیش

By

Published : Oct 28, 2019, 10:59 PM IST

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی سرپرستی میں زہریلی شراب بنانے اور فروخت کرنے کا ناجائز کاروبار جاری ہے۔

نقلی شراب سے ہلاکت کو لیکر زبردست احتجاج

بزرگ کیسری دیوی نے گزشتہ سالوں میں کئی اموات کا غم برداشت کیا ہے لیکن اب ان کا صبر جواب دے رہا ہے۔ کیسری دیوی اب انتظامیہ اور پولیس کے خلاف سڑکوں پر اترنے کو مجبور ہو گئی ہیں۔ ان کے ساتھ علاقے کی وہ خواتین بھی دے رہی ہیں جنہوں نے اپنوں کو کھو دیا ہے۔ ضلع پنچایت ممبر اودھیش کمار باغی کی قیادت میں احتجاج پر اتری خواتین نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر سڑک پر بیٹھی خواتین و مقامی باشندوں نے نقلی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے میں پولس یا انتظامیہ کے ذمہ دار کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے بچتے رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details