اردو

urdu

ETV Bharat / city

Farmers Worried over Stray Animals: آوارہ جانوروں سے فصلیں برباد، کاشتکار پریشان

اترپردیش کے رامپور کے پٹوائی اور آس پاس کے گاؤں میں آوارہ جانور کاشتکاروں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں اورساتھ ہی کاشتکاروں پر حملہ بھی کر رہے ہیں جس سے کچھ کسانوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔ Stray cows enter fields and destroy the crops

By

Published : Mar 3, 2022, 5:50 PM IST

آوارہ جانوروں سے فصلیں برباد ہورہی ہیں،کاشتکارپریشان
آوارہ جانوروں سے فصلیں برباد ہورہی ہیں،کاشتکارپریشان

رامپور:اترپردیش کے دیگر اضلاع سمیت رامپور میں بھی آوارہ گایوں اور بیلوں کا مسئلہ کافی سنگین ہو گیا ہے۔

رامپور کے پٹوائی اور اس کے آس پاس کے گاؤں کے کاشتکاروں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ وہ آوارہ گایوں اور بیلوں سے کافی تنگ آ چکے ہیں۔ Stray cows enter fields and destroy the crops

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ رات رات بھر جاگ farmers having sleepless nights کر ان کو اپنی فصلوں کی حفاظت کرنی پڑتی ہے۔

پٹوائی کے کاشتکار وید پرکاش نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں سب سے اہم مسئلہ آوارہ جانوروں کا ہے، جتنی پریشانی ان پانچ برسوں میں پیش آئی ہے، اتنی کبھی نہیں دیکھی گئی۔

آوارہ جانوروں سے فصلیں برباد ہورہی ہیں،کاشتکارپریشان
وہیں کاشتکار سریش کمار یادو کہتے ہیں کہ ان کو اپنے کھیتوں میں رات رات بھر جاگنا پڑتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان جانوروں نے دو تین لوگوں کو مار بھی دیا ہے۔
آوارہ جانوروں سے فصلیں برباد ہورہی ہیں،کاشتکارپریشان

کاشتکار سے ہم نے پوچھا کہ 2017 انتخابی منشور میں بی جے پی نے آوارہ جانوروں سے نجات سے متعلق وعدہ کیا تھا تو اس پر یوگی حکومت کی جانب سے کیا اقدامات کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں کچھ نہیں ہوا بلکہ گایوں اور بیلوں کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے وعدے کرنے والی پارٹی ہے۔


ایسے میں سوال واجب ہے کہ جب ان جانوروں کی فروخت پر پابندی لگائی گئی تو وعدے کے مطابق ضرورت کے حساب سے گئو شالوں کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details