اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: کشمیری مزدور گھر جانے کے خواہاں ہیں - غلام محمد کی بیوی کی انتقال کی خبر

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں واقع پوئییاباد کے چنہٹ کولڈ اسٹوریج میں 33 کشمیری مزدوروں کی جماعت لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔

stranded kashmiris workers just wants to go home
لاک ڈاؤن: کشمیر مزدور صرف گھر جانا چاہتے ہیں!

By

Published : Apr 19, 2020, 7:52 PM IST

ان مزدوروں کے لیے کولڈ اسٹوریج مالکان کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام تو کیا جارہا ہے لیکن دیگر ضروریات اور ان کے گھر کے حالات سے یہ مزدور کافی پریشان ہیں اور اپنے آبائی وطن جانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

ویڈیو

بارہ بنکی میں فتح پور روڈ واقع پوئییاباد کے چنہٹ کولڈ اسٹوریج میں یہ مزدور فروری کے آخری ہفتے میں آئے تھے۔ یہاں 20 دنوں کا ان کا کام تھا۔ ان کا کام ختم ہی ہوا تھا کہ لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔ اب ڈیڑھ ماہ سے یہ مزدور یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہاں کا موسم بھی اب ان کے لیے سازگار نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ مزدور اپنے گھر لوٹنا چاہتے ہیں اور گھر واپسی کی گزارش کر رہے ہیں۔

ان میں سے ایک غلام محمد کی بیوی کی انتقال کی خبر سن کر وہ بے حد پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور وہاں ان کی نگرانی کرنے والا کوئی نہیں ہے'۔

قابل غور ہو کہ یوپی کے کولد اسٹوریج میں ہر برس ہزاروں کی تعداد میں کشمیری مزدور کام کرنے آتے ہیں۔ یہ یہاں پلے داری کا کام کرتے ہیں، ان کی خاصیت یہ ہے کہ کولڈ اسٹوریج کے صفر درجہ حرارت میں یہ آسانی سے کام کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یوپی کے کولڈ اسٹوریج میں 90 فیصدی مزدور کشمیری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کافی محنت کش بھی ہوتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details