اکھیلیش یادو نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت بلاتاخیر فوری طور پر موثر اقدامات کرے۔ بصورت دیگر یہ ناقابل معافی ہوگا۔ ملک کے عوام کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ بند ہونا چاہئے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ بجٹ میں 35ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کو فی الفور یقینی بنایا جائے جس کا استعمال پورے ملک میں مفت ٹیکہ کاری کے لئے کیا جائے۔ یہ بھی مانگ ہے کہ تمام اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں پر آکسیجن کی دستیابی یقنی بنائی جائے۔
عوام کی زندگی سے کھلواڑ بند ہو: اکھیلیش - آکسیجن کی دستیابی
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے کورونا کی خوفناک صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اس حساس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہے۔
عوام کی زندگی سے کھلواڑ بند ہو: اکھیلیش
یو این آئی