اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتحاد ملت کاؤنسل کے صدر سے خصوصی بات چیت

اتحاد ملت کاؤنسل (ائی ایم سی)کے صدر مولانا توقیر رضا ایک پرائیویٹ پروگرام میں شرکت کرنے ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل پہنچے اور میڈیا سے بات چیت کی۔

By

Published : Jan 7, 2020, 6:18 PM IST

توقیر نے پاکستان میں حملے کی مذمت کی
توقیر نے پاکستان میں حملے کی مذمت کی

توقیر رضا نے کہا کہ اپنے ملک کے لوگ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان اپنی زمین بیچ کر اپنے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ لیکن یہ حکومت نوجوانوں کو نوکریاں دینے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے

توقیر نے پاکستان میں حملے کی مذمت کی

انہوں نے مذید کہا کہ بھارت کے تعلقات افغانستان بنگلادیش سے اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں پھر بھی بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان سے بات کرے وہاں کے ہندوؤں کی حالت بہتر کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں سی اے اے کی مخالفت اس لیے نہیں کر رہا ہوں کی اس میں میرا نقصان ہے بلکی اس لئے کر رہا ہوں کہ اس میں میرے ملک کے ہر مذہب کے لوگ متاثر ہوں گے۔

پاکستان میں نن کانا صاحب گردوارے پر حملے کی انہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کی ہم اس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ سکھ مذہب ہندوستان میں بھی اقلیت میں ہے اور پاکستان میں بھی اقلیت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ بھائی ہمارے ساتھی ہیں ہم ہر وقت ان کے ساتھ رہنے کو تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details