اردو

urdu

ETV Bharat / city

خصوصی رپورٹ: قومی یوم رائے دہندگان کا کیوں کیا جاتا ہے اہتمام - etv bharat urdu

ہر برس 25 جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ریاست اترپردیش کے رامپور میں بھی آج 25 جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رامپور کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے رائے دہندگان بیداری ریلی نکال کر جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے لوگوں کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے بیدار کیا۔ اس ریلی میں ضلع کے اعلیٰ افسران سمیت مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلبہ و اساتذہ بھی حق رائے دہی کی بیداری کا پیغام دیتے نظر آئے۔

Voters' Day
Voters' Day

By

Published : Jan 26, 2021, 1:17 PM IST

قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر آج ملک کے دیگر اضلاع کے ساتھ ہی اتر پردیش کے ضلع رامپور میں بھی مختلف تقاریب کا اہتمام کرکے لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے بیدار کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلبہ و طالبات نے رائے دہندگان بیداری ریلی نکال کر عوام کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی جانب متوجہ کیا۔ رائے دہندگان کو بیدار کرنے والے پیغامات لکھے ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے طلبہ قلعہ کے میدان سے گاندھی میدان تک پیدل مارچ کرتے ہوئے چلے۔

خصوصی رپورٹ: قومی یوم رائے دہندگان کا کیوں کیا جاتا ہے اہتمام

ریلی کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ نے ہوا میں غبارے چھوڑ کر کیا۔ رائے دہندگان کو حق رائےدہی کے لئے کیوں بیدار کیا جاتا ہے؟ اور جس طرح سے کچھ برسوں سے یہ بات بھی نوٹس میں آ رہی ہے کہ ملک کی عوام الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سلسلے میں اپنی مایوسی کا اظہار کر رہی ہے کے متعلق پوچھے گئے سوالات پر آنجنئے کمار سنگھ نے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے رہے ہیں حالانکہ اس طرح سے ووٹنگ کرنے کا عمل بہت ہی صاف و شفاف ہے۔

بیداری ریلی کی تصویر
واضح رہے کہ یوم رائے دہندگان کا اہتمام انتخابی کمیشن کے یوم تاسیس کے موقع پر پورے ملک میں 25 جنوری کو سال 2011 سے ہر سال کیا جاتا ہے۔ رائے دہندگان بیداری ریلی میں مدارس کے طلبہ و اساتذہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے رائے دہندگان کو بیدار کیا۔
بیداری ریلی کی تصویر
اس سال کے رائے دہندگان کے قومی دن کا موضوع ہے "اپنے ووٹرس کو بااختیار، چوکس، محفوظ اور باخبر بنانا"۔ اس مرتبہ کے کووڈ۔19 عالمی وباء کے دوران انتخابات محفوظ طریقہ سے کرائے جانے کے انتخابی کمیشن کے عہد پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details