اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسان کریڈٹ کارڈ کے لیے خصوصی مہم - کسان کریڈٹ کارڈ

اترپردیش میں وزیراعظم’کسان سمان اسکیم‘ کے مسفتیدین کے لیے ’کسان کریڈٹ کارڈ ‘(کے سی سی) کے لیے 15 دنوں تک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

Special campaign for farmers credit card
کسان کریڈٹ کارڈ کے لیے خصوصی مہم

By

Published : Feb 8, 2020, 7:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:15 PM IST

ذرائع کے مطابق کہ ملک کی زرعی حالت میں بہتری لانے اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف اگریکلچر کو آپریشن اینڈ فارمرس ویلفیئر ریاستی حکومت کے مشترکہ تعاون سے پوری ریاست میں 8 فروری 2020 سے 15 روزہ مہم چلائی جائےگی۔اس کے تحت گاؤں میں کیمپ لگا کر ان کی سبھی کسانوں کے کریڈٹ کارڈ بنائے جائیں گے جو وزیراعظم سمان ندھی سے مستفید ہورہے ہیں۔

حکومت کے اس فیصلے سے کسانوں کو قرض کے لئے اب سود خوروں کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔ کے سی سی کے درخواست کے لیے انڈین بینک یونین نے ایک صفحے کا خصوصی درخواست فارم تیارکیا ہے ہے اور پورے بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پی ایم سمان ندھی اسکیم کے مستفیدین کے لیے اس خصوصی درخواست فارم کا ہی استعمال کیا جائے۔

مہم کے تحت حکومت نے بینکوں کو ہدایات دیں ہی کہ وزیراعظم کسان سمان ندھی کے کسانوں کے تین لاکھ روپئے تک کے کے سی سی کے لیے کسی بھی قسم کا پروسیسنگ ڈاکیمنٹیشن،یا سروس چارج نہیں دینا ہوگا۔

ساتھ ہی چھوٹے اور معتدل کسانوں کے مفاد کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے کسان جن کے کے سی سی کی لمٹ1.6 لاکھ روپئے تک ہے انہیں خصوصی درخواست فرائم بھر کر دینے پر برانچوں کی جانب سے کم سے کم وقت میں سیدھے کے سی سی دستیاب کرادیا جائےگا۔جن کسانوں کا پہلے سے ہی کسان کریڈٹ کارڈ ہے وہ اپنی لمٹ بڑھانے کے لئے اپنے متعلقہ برانچ سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details