ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کو سماجوادی پارٹی کے کارکنان کا ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ ایس پی کارکنان سی ایم او دفتر پر سرٹیفکیٹ بنوانے آئے معزوروں کو اٹھا کر سی ایم او وی کے ایس چوہان کے دفتر میں جبراً داخل ہو گئے اور معزوروں سے رشوت لینے کا الزام لگایا۔ لیکن تمام معزوروں نے رشوت کے مطالبے سے انکار کر دیا۔ اس سے وہاں ہنسی اور مزاق کا ماحول بن گیا۔
بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کا سی ایم او دفتر پر ہائی وولٹیج ڈرامہ - دفتر پر میمورنڈم دینے پہونچے تھے
یس پی کارکنان سی ایم او دفتر پر سرٹیفکیٹ بنوانے آئے معزوروں کو اٹھا کر سی ایم او وی کے ایس چوہان کے دفتر میں جبراً داخل ہو گئے اور معزوروں سے رشوت لینے کا الزام لگایا۔
ایس پی کارکنان
یہ بھی پڑھیں: ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں پانچ بھارتی بھی شامل
اس کے بعد وہ معزوروں کو اٹھا کر سی ایم او دفتر کے اندر چلے گئے۔ سی ایم او کے سامنے تمام معزوروں نے رشوت کے مطالبے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ایس پی کارکنان بات بنا کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے اور وہاں کافی دیر تک ہنسی مزاق کا ماحول بنا رہا۔