ریاست اتر پردیش میں آئندہ ایم ایل سی انتخابات میں سماج وادی پارٹی دیوریا کشی نگر سیٹ سے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو میدان میں اتارنے والی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے قومی سیکریٹری اور ترجمان راجیندر چودھری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان پارٹی کے امیدوارSP nominates Dr Kafeel Khan MLC Candidate رہیں گے۔
کفیل خان نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کی ایک تصویر بھی ٹویٹ کی، خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’عزت مآب سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سر سے ملاقات کی۔‘‘
واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل کو 2017میں بی آر ڈی ہسپتال (گورکھپور ) معاملے میں ملزم ٹھہرائے جانے کے بعد انہیں کی خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کو سی اے اے کے مخالف اجلاس میں تقریر کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔