اردو

urdu

ETV Bharat / city

Azam Khan: اعظم خان کو آج سیتاپور جیل منتقل کیا جائے گا

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے صحت مند ہونے کے بعد آج انھیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال سے سیتا پور جیل منتقل کردیا جائے گا۔ لکھنؤ میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان اب صحت مند ہیں۔

azam khan
اعظم خان

By

Published : Jul 13, 2021, 12:10 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو آج لکھنؤ کے میدانتا اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد سیتا پور جیل منتقل کردیا جائے گا۔ اعظم خان کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو لینے کے لیے یہ فورس سیتا پور سے روانہ ہوگئی ہے۔ توقع ہے کہ دونوں سہ پہر تک سیتا پور پہنچ جائیں گے۔

اعظم خان فروری 2020 سے سیتا پور جیل میں بند ہیں اور ان کے خلاف رام پور میں غیر قانونی اراضی پر قبضہ اور جعلی سرٹیفکیٹ بنانے جیسے متعدد الزامات ہیں۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ بھی جیل میں بند تھیں لیکن انہیں ضمانت مل گئی ہے۔

اعظم خان کے بیٹے عبداللہ پر بھی جعلی سرٹیفکیٹ سے متعلق متعدد کیسز درج ہیں اور وہ اپنے والد کے ساتھ جیل میں تھے۔ اعظم کے خلاف 80 سے زائد کیسز درج ہیں اور ان کے بیٹے عبداللہ کے خلاف بھی 40 سے زیادہ کیسز درج ہیں، دونوں ابھی بھی اپنی ضمانت کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم خان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری ہے: رام گووند چودھری

30 اپریل 2021 کو اعظم خان کی اینٹیجن رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا۔ اعظم خان کو سردی کی شکایت کی وجہ سے جیل انتظامیہ نے ان کا کووڈ ٹیسٹ کرایا تھا جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

اس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران اعظم خان کی حالت متعدد دفعہ نازک بھی ہوئی اور انھیں آئی سی یو وارڈ میں بھی منتقل کیا گیا۔ لکھنؤ میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اعظم خان اب مکمل طور پر صحتمند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details