اردو

urdu

ETV Bharat / city

شاہ کا پتلا پھونکنے کے دوران بال بال بچے ایس پی لیڈر - پتلا جلاتے وقت بڑا حادثہ

سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو کے خلاف تبصرہ سے ناراض پارٹی کارکنوں نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا جلایا۔

sp leaders protest against amit shah
فائل فوٹو

By

Published : Jan 23, 2020, 11:22 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:34 AM IST

پتلا جلاتے وقت بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا جب پٹرول سے بھیگے پتلے میں اچانک کارکن نے آگ لگا دی، جس سے ایس پی ضلع صدر تنویر بال بال بچ گئے۔ کارکن مسٹر شاہ کی طرف سے اکھلیش یادو کے خلاف تبصرہ کئے جانے سے ناراض تھے۔

پارٹی کے ضلعی صدر تنویر خاں اپنے کارکنوں کے ساتھ كھرني باغ رام لیلا میدان کے سامنے پتلا پھونک رہے تھے کہ اسی دوران پٹرول سے بھیگے پتلے کو کسی نے آگ لگا دی۔ ایک دھماکے کے ساتھ پتلے میں آگ لگ گئی. جس سے پتلے کو پکڑے ایس پی ضلع صدر تنویر خان جلنے سے بال بال بچ گئے۔ آگ لگتے ہی تنویر خان تیزی سے پیچھے ہٹ گئے۔ اس کے بعد سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے امت شاہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

ایس پی کے حامیوں کا الزام ہے کہ مسٹر شاہ نے مسٹر اکھلیش یادو کو جیل بھیجنے کا بیان دیا تھا۔ ضلع صدر نے کہا کہ اکھلیش یادو تو دور کی بات یوگی اور مودی کے حکومت ان کے ایک کارکن کو بھی ہاتھ نہیں لگا سکتی۔ سماج وادی پارٹی کا ہر ایک کارکن اکھلیش کے ساتھ ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details