اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل - news

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک نوجوان نے زمین کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر اپنی ہی والدہ کا قتل کر دیا اور لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

By

Published : Nov 2, 2019, 7:03 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 8:51 PM IST

قتل کے دس روز بعد پولیس نے اس معاملے کا انکشاف کیا۔

پولیس نے اس معاملہ میں دونو ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

رشتوں کے قتل کا یہ واقعہ بارہ بنکی کے بھکاری پور گاؤں کا ہے۔ یہاں کی پریم کماری اہلیہ ہینگا لال اپنی پشتینی زمین اپنے بڑے بیٹے اکشے کمار کے نام کرنا چاہتی تھیں۔

ان کا چھوٹا بیٹا ستیہ گزشتہ 23 اکتوبر کو اپنی ماں کو لے کر اپنے حصے کی زمین رجسٹری آفس فروخت کرنے گیا تھا لیکن پریم کماری نے رجسٹری کرنے سے انکار کر دیا۔

واپسی میں لوٹتے وقت ستیہ اور اس کی اہلیہ نے پریم کماری کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور اس کی لاش شاردا نہر میں پھینک دیا۔ اس کا کسی کو بھی کانوں کان علم نہیں ہوا۔

تیس اکتوبر کو ستیہ نام نے تھانے میں اپنی والدہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس کو ستیہ نام پر شک ہوا تو اس سے پوچ گچھ کی گئی جس دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر پریم کماری کی لاش ندی سے برآمد کی گئی۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 8:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details