اردو

urdu

ETV Bharat / city

شیو لنگ توڑنے والوں کے خلاف کیس درج - شیو لنگ توڑنے والے پولیس کی حراست مین

گذشتہ رات کچھ لوگ مندر کے عقبی حصہ میں بیٹھ کر میٹنگ کر رہے تھے جس کے بعد یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔

شیو لنگ ٹوٹنے سے محلے کے لوگ سخت ناراض

By

Published : Sep 17, 2019, 1:48 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں کچھ لوگوں نے مندر میں گھس کر شیولنگ کو توڑ دیا، اور مندر کو نقصان پہنچایا ہے

شیو لنگ ٹوٹنے سے محلے کے لوگ سخت ناراض

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مندر میں کافی دنوں سے مقیم ایک شخص کو جگہ خالی کرنے کو کہا جا رہا تھا، لیکن خالی نہ کیے جانے کی صورت میں اس شخص کو ساز وسامان کے ساتھ باہر نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ سارا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

اسی معاملے کے متعلق ایس پی آلوک پریدرشی کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات کچھ لوگوں کو مندر کے عقبی حصہ میں بیٹھ کر میٹنگ کرتے دیکھا گیاتھا، جس کے بعد یہ سارا واقعہ سامنے آیا ہے، ان میں سے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، بقیہ اور لوگوں کی تلاشی جاری ہے۔

اس معاملے کے پیش نظر ہندو برادری میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے، لوگوں کے احساسات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ان لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

واقعے کی خبر جیسے ہی شہر کے لوگوں کو لگی سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے، اس واقعےکے بعد ہندو برادری میں خاصی ناراضگی ہے، اور وہ ان ملزمین کے خلاف سخت سے سخت ایکشن کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details