اردو

urdu

ETV Bharat / city

سماجی کارکن ایڈوکیٹ شعیب جیل سے رہا - ضمانت

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنؤ میں ہوئے احتجاج کے بعد رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی ضمانت 16 جنوری کو ہوگئی تھی آج وہ جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔

سماجی کارکن ایڈوکیٹ شعیب کی رہائی کل
سماجی کارکن ایڈوکیٹ شعیب کی رہائی کل

By

Published : Jan 18, 2020, 8:45 PM IST

Updated : Jan 19, 2020, 12:07 PM IST

19 دسمبر کو دارالحکومت لکھنؤ میں بڑے پیمانے پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس سے پہلے ہی کئی سماجی کارکنان کو نظر بند کر دیا تھا، جس میں ایڈوکیٹ شعیب بھی شامل تھے۔

ایڈوکیٹ شعیب کو پولیس نے گھر سے گرفتار کر لیا تھا جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہم نے انہیں احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔ اس کے برعکس ایڈوکیٹ شعیب کی اہلیہ کئی بار بیان جاری کر چکی ہیں کہ پولیس نے انہیں گھر سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

19 دسمبر کو انہیں گرفتار کیا گیا اور 16 جنوری کو ضمانت ہوئی، آج وہ جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ حالانکہ کافی دنوں سے کوشش جاری تھی لیکن ضمانت ہی نہیں ہو پا رہی تھی، جس وجہ سے پورا ایک ماہ جیل میں رہنا پڑا۔

ایڈوکیٹ شعیب گرفتاری سے پہلے 18 دسمبر کو ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا تھا کہ ہم شہریت ترمیمی قانون پر ہر طرح سے حکومت کی مخالفت کرتے رہیں گے، چاہے ہمیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر جیل جاتے ہیں تب بھی ہماری یہ کوشش جاری رہے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رہائی کے بعد کیا وہ اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں یا نہیں؟

Last Updated : Jan 19, 2020, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details