اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوٹ بندی پر سیاست، منموہن کے بیان پر مرکزی وزیر کا رد عمل

ہردوئی میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے معیشت پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تبصرہ پر نکتہ چینی کی۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 14, 2019, 4:16 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سی ایس این پی جی کالج میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے معیشت پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تبصرہ پر نکنہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اس معاملے پر بہت سنجیدہ ہیں'۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سست معیشت اور نوٹ بندی پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'بھارتی معیشت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے لیکن مودی حکومت کی اقتصادی بدنظمی کے سبب یہ کساد بازاری سے دو چار ہے'۔

نوٹ بندی پر سیاست

ڈاکٹر سنگھ نے کہا تھا کہ 'ملک کا اقتصادی بحران بدنظمی کا شکار ہوا ہے۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں کسی طرح کی سیاست کیے بغیر ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کی کوشش کرنا چاہیے کیونکہ ملک طویل اقتصادی بحران کو برداشت نہیں کر سکتا، انہوں نے نوٹ بندی پر بھی تبصرہ کیا تھا'۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'مودی حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نوکریاں جا رہی ہیں۔ آٹو موبائل سیکٹر میں 3.5 لاکھ نوکریاں چلی گئی ہیں'۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بیان پر مرکزی وزیر تھاور چندرگہلوت نے کہا ہے کہ منموہن سنگھ نے جو بات کہی ہے وہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ کے ذہن میں اچھی طرح سے ہے، وزیراعظم وزیر خزانہ اس مسئلہ کو لے کر بے حد سنجیدہ اور فکرمند ہیں'۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:13 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details