گورنمنٹ انٹر کالج رامپور میں اسمارٹ کلاسز کا کام مکمل ہونے پر ٹیچرس کو تربیت دی جارہی ہے۔ یہاں ڈسٹرکٹ کلکٹر نتیش کمار نے جی آئی سی پہنچ کر پیش رفت کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ' اسمارٹ کلاسز میں تعلیم حاصل کرنے کا مطلب بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی لانا ہے۔ طلباء کے لیے یہ ٹکنالوجی توجہ کا مرکز بھی ہے اور آسانی سے درس حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ معائنہ کے دوران، ڈی ایم نے اسمارٹ کلاس میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو بتایا کہ 'انٹرایکٹو لرننگ' سے بچوں میں پڑھنے کا شوق اور جذبہ بڑھ سکتا ہے۔
ڈی ایم نے بتایا کہ' انہوں نے خود گورنمنٹ انٹر کالج سے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی ہے۔ اسمارٹ کلاسز کے انعقاد میں گورنمنٹ انٹر کالج، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج، مولانا آزاد انٹر کالج اور تِلک انٹر کالج کے ٹیچرس کو تربیت دی گئی ہے۔