اس ضمن میں ضلع اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر نے مدرسہ نسواں کا دورہ کیا۔
اتر پردیش کے مئو ضلع کا شمس العلوم مدرسہ نسواں بند - مدرسہ انتظامیہ یا ٹیچنگ اسٹاف
اتر پردیش کے ضلع مئو میں مدرسہ نسواں شمس العلوم گھوسی کی تعلیمی سرگرمیاں بند ہو گئی ہیں۔ مدرسہ میں عصمت دری کے ایک معاملے میں ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں بنی جانچ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
موقع پر مدرسہ میں طالبات کے درس و تدریس کا عمل جاری تھا۔ ڈی ایم او نے مدرسہ کے ذمہ داروں کو فوری طور اسے بند کرنے کی ہدایت دی۔ مدرسہ میں اپنی خدمات انجام دے رہیں استانیوں کو مدرسہ چھوڑ کر جانے کو کہا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ضلع اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر نے بتایا کہ مدرسہ شمس العلوم نسواں گھوسی میں زیر تعلیم طالبات کو دیگر تعلیمی اداروں میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔ مدرسہ کا ریکگنائزیشن ختم کر دیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں مدرسہ انتظامیہ یا ٹیچنگ اسٹاف نے میڈیا سے گفتگو سے انکار کر دیا۔